سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں نجی سکولوں کے اساتذہ تنخواہوں سے محروم، گھروں میں فاقے پڑگئے، زیادہ تر سکولوں میں آن لائن کلاسز کے باوجود اساتذہ کو تنخواہیں نہیں ملی، سکول انتظامیہ کے مطابق بچوں کی فیس جمع نہیں ہوئی اسی لئے تنخواہیں نہیں دے سکتے۔ سوات کے نجی سکولوں میں برسر روزگار ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ بھی لاک ڈاؤن کے باعث معاشی بدحالی کا شکار ہو گئے ہیں۔ نجی سکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دی جا سکی ہے جس کے باعث اساتذہ شدید کسمپرسی کی حالت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ نجی سکولوں کے ہزاروں اساتذہ کے گھروں میں فاقے پڑگئے ہیں،اساتذہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث سکول انتظامیہ انہیں تنخواہیں دینے سے قاصر ہے جس کے باعث وہ شدید مشکلات اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ زیادہ تر سکولوں میں آن لائن کلاسز بھی دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہے۔ اساتذہ کا مزید کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ کی جانب سے انہیں یہی کہا جا رہا ہے کہ بچوں کی فیس ابھی تک جمع نہیں کرائی جا سکی ہے جس کے باعث وہ تنخواہیں دینے سے قاصر ہے جبکہ دوسری جانب حکومت نے بھی اُن کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا ہے۔ اساتذہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی ریلیف فراہم کیا جائے یا سکول انتظامیہ کو اس بات کا پابند بنایا جائے تاکہ وہ اساتذہ کی تنخواہیں بروقت ادا کریں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکیں۔