سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 جنوری 2019ء) سوات میں نوازشریف کڈنی اسپتال نے سالانہ رپورٹ جاری کردی ،سال 2018کے دوران مجموعی طور پر 68ہزار سے زائدامریضوں کا معائنہ کیا گیا ،19,450مریضوں کے ڈائیلاسز جبکہ 1914بڑے آپریشن کے گئے ،300مریضوں کے فیل شدہ گردوں کا کامیاب علاج کیا گیا نوازشریف کڈنی اسپتال سوات کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام رحمانی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کڈنی اسپتال میں سال 2018کے دوران مجموعی طور پر اوپی ڈی میں 68,880مریضوں کا معائنہ کیا گیا اس دوران نیپرالوجی یونٹ میں 2126مریضوں کا علاج کیا گیا جبکہ 300ایسے مریضوں کا بھی کامیاب علاج کیا گیا جن کے گردے مکمل طور پر ناکارہ ہوگئے تھے ،19,450مریضوں کے ڈائیلاسز کئے گئے جبکہ 1914بڑے آپریشن کئے گئے ،یورالوجی یونٹ میں 1690مریضوں کاعلاج کیا گیا اسی طرح ایک سال کے دوران 1لاکھ 34ہزار644مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ اور 17,984مریضوں کا الٹراساؤنڈ کیا گیا انہوں نے کہاکہ انڈورآئی سی یو میں 482مریضوں کو طبی سہولیات دی گئیں انہوں نے کہاکہ نوازشریف کڈنی اسپتال میں مریضوں کو 24گھنٹے مفت طبی سہولیات دی جارہی ہیں اور اس ضمن میں صوبائی حکومت بھی سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے ۔