سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابقہ کپتان اور ممتاز کھلاڑی شاہد افریدی سوات پہنچ گئے ہیں۔ مام جبہ میں شاہد افریدی کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔ذرائع کے مطابق شاہد خان افریدی اپنی فیملی کے ہمراہ سوات کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے پہنچ گئے ہیں۔سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں گھومنے اور برف پرکرکٹ کھیلنے کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے ۔اس موقع پر ویڈیو میں شاہد خان افریدی کا کہنا تھا کہ سوات واقعی میں مشرق کا سویٹزلینڈ ہے اور لوگوں کو یہاں کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونا چاہئے ۔