سوات: ون ویلنگ اور کمسن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں جاری

سوات: ون ویلنگ اور کمسن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں جاری

ٹریفک وارڈن پولیس سوات نے رمضان المبارک میں افطار کے بعد ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے ون ویلنگ اور کمسن ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔

کارروائی کے دوران متعدد موٹر سائیکلیں ضبط کرکے مقامی تھانوں اور ٹریفک ہیڈکوارٹر رحیم آباد منتقل کر دی گئیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت کے لیے یہ مہم جاری رہے گی۔