اشتہار

سوات پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن کا بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔12جولائی 2017ء )سوات پرنٹنگ پریس ایسو سی ایشن کا ناروا بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، واپڈا کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے تین دن کی ڈیڈ لائن، مظاہرین نے سوات پریس کلب کے سامنے جمع ہوکر واپڈا اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ،اس سے قبل مظاہرین مینگورہ شہر کی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچے ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر واپڈا کے خلاف مختلف قسم کے نعرے درج تھے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود ، جمیل احمد ، اور حبیب خان نے کہا کہ سواتی عوام کسی بھی صورت بجلی کی 22گھنٹے لوڈ شیڈنگ کو مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ، محکمہ واپڈا سواتی عوام کی حالت زار پر رحم کرے، سوات سے ماہانہ بجلی بلوں کی مد میں اربوں روپے کی ادا ئیگی کے باوجود بجلی بند کرنا ظلم کی انتہا ہے ، مظاہرین نے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بھی ہدف تنقید بنایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کیوں خاموشی اختیار کی ہے مظاہرین نے واپڈا کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے تین دن کی ڈیڈ لائن بھی دی ۔

اشتہار

Load sheddingPressProtest
Comments (0)
Add Comment

اشتہار