سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات پریس کلب کے الیکشن کمیٹی کے ممبران حضرت بلال اور سلیمان یوسفزئی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہو ئے وضاحت کی ہے کہ سال 2023 کیلئے سوات پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کیلئے مقررہ وقت تک آزاد صحافی پینل نے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیٹی کے ساتھ جمع کئے ہیں جس میں سوات پریس کلب کابینہ کے لئے صدر شیرین زادہ، نائب صدر عصمت علی اخون، جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبید فضل، جائنٹ سیکرٹری شوکت علی خان اور فنانس سیکرٹری کیلئے ناصر عالم نے کاغذات جمع کرائیں جبکہ سوات یونین آف جرنلسٹس کے کابینہ کے لئے صدر حضرت علی باچہ، سینئر نائب صدر محمد شفیع اللہ، جنرل سیکرٹری سلیم اطہر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد زبیر خان، جائنٹ سیکرٹری عمر فاروق اور فنانس سیکرٹری افتخار علی نے کاغذات جمع کرائیں،اسطرح گورننگ باڈی کے عہدوں کے لئے فضل رحیم خان، غفور خان عادل، فضل خالق خان، خورشید عمران اور محمد حیات چمن نے مقررہ وقت پر کاغذات جمع کرادیئے ہیں، تاہم ان کے مد مقابل کسی دوسرے پینل یا فرد نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کئے، الیکشن ضابطے کے مطاق ان کاغذات کی جانچ پڑتال 27 دسمبر 2022 کو کئے جائیں گے، انہوں نے مزید وضاحت کی کہ شیڈول کے مطابق الیکشن 28 دسمبر بروز بدھ ہو نگے۔