سوات پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات مکمل

سوات: سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے، جس میں پریس کلب، یونین اور گورننگ باڈی کی نئی کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہو گئی۔

پریس کلب کے لیے نیاز احمد خان کو چیئرمین جبکہ شفیع اللہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ خیبر نیوز کے نمائندے عدنان باچا کو جائنٹ سیکرٹری کی ذمہ داری سونپی گئی۔

یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں سید شہاب الدین صدر جبکہ عصمت علی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

نئی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے کام کیا جائے گا۔