اشتہار

سوات پریس کلب تنازعہ کیس کی ہائی کورٹ میں سماعت

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات پریس کلب تنازعہ کیس کی پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت سنی۔صحافیوں کی طرف سے بیرسٹر اسد الرحمان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سوات پریس کلب پر اخباری مالکان اور سیاست دانوں کا قبضہ ہے۔اس تنازعہ کے حل کے لئے عدالت صوبائی حکومت یا محکمہ اطلاعات کو تحقیقات کا حکم دے۔اخباری مالکان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے سائلین نے پریس کلب کو سیل کرنے کے نوٹیفکیشں کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔معاملہ سیلنگ ڈسلینگ کا ہے ,پولیٹیشں ن اور اخباری مالکان کا اس سے تعلق نہیں۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اس موقع پر اخباری مالکان کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ غصہ بھی کر رہے ہے اور تھکے تھکے نظر آرہے ہیں۔ صحافیوں کے وکیل نے کہا کہ مخالف وکیل کو لمبی سانس لینی چاہیے جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگے۔اس موقع پر جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ اگلی پیشی پر دونوں وکلا تیاری کرکے آئے اور سٹاف کو حکم دیا کہ دس نومبر کو اس کیس کو کاز لسٹ میں پہلے نمبر پر رکھا جائے۔

اشتہار

Swat Press Club
Comments (0)
Add Comment

اشتہار