سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔12اگست 2017)چیف الیکشن کمشنر سوات جاوید اقبال خٹک نے کہاہے کہ سوات میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، سوات کی عوام نے ملک کی بقاء اور سلامتی کے لئے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں ، سوات کے صحافیوں ، سماجی ورکروں اور ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ریڈ انٹر ٹینمنٹ کی جانب سے ایوارڈ کی تقسیم اہم فیصلہ ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب کی صدارت تحصیل ناظم اکرام خان نے کی جبکہ اس موقع پر سوا ت پریس کلب کے صدر شہزاد عالم ، گورننگ باڈی کے ممبر غلام فاروق اور لیڈی کونسلر نسیم اختر بھی موجود تھے ، تقریب کے دوران عوام کی بے لوث خدمت اور عوامی مسائل اجاگر کرنے پر صحافیوں غلام فاروق ، شہزاد عالم ، حضرت بلال ، فضل رحیم خان ،شہاب الدین ، شیرین زادہ ،پرویز عالم ، محبوب علی ، ناصر عالم ، غفور خان ، فضل خالق خان اور حکیم عثمان علی کو خصوصی ایوارڈ ز دیئے گئے جبکہ ثقافتی تنظیموں کے عہدیداروں شیرین زادہ بدر ، رسول خان ارباز ، مراد علی خان ، گلوکاروں مسکان ، کمال عزیز اور شاعر عثمان خیالی کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا ، خواتین کی بے لوث خدمت کرنے پر لیڈ ی کونسلر نسیم اختر ، ڈاکٹر بخت ناز ، پشتو فلموں کے ڈائریکٹر شاہد عثمان کو ایوارڈ دیئے گئے ، ریڈانٹر ٹینمنٹ کے چیئرمین اعجاز خان بے گناہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ملک و قوم کے لئے بہتر کردار اداکرنے والے سوات کی صحافیوں ، سماجی شخصیات اور ہنر مندوں کو ایوارڈ دینے پر خوشی محسوس کرتے ہیں یہ ہمارا تیسرا پروگرام ہے جلد ہی ایک اور پروگرام میں سوات کے مزید صحافیوں کو ایوارڈ ز سے نواز ا جائے گا ، تقریب کے دوران کمال عزیز اور گلوکارہ مسکان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شرکاء سے داد وصول کی ، تقریب کی آخرمیں صدر سوات پریس کلب شہزاد عالم نے ایوارڈ تقریب کے انعقاد پر ریڈانٹرٹینمنٹ تنظیم کا شکریہ ادا کیا ۔