سوات (زما سوات ڈاٹ کام:20جنوری2018ء)سوات پریس کلب اور سوت یونین آف جرنلسٹ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیف ارگنائزر غلام فاروق ہوا ، جس میں سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، یونین آف جرنلسٹ کے صدر فضل رحیم خان اور دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں گذشتہ روز چند نام نہاد لوگوں کی جانب سے سوات پریس کلب کا نام استعمال کرنے کی مذمت کی گئی اور کہا کہ بار بار ان لوگوں کو اگاہ کیا گیا کہ اپ لوگ پریس کلب آئیں اور پریس کلب کے خلاف متوازی تنظیم نہ بنائیں اور پریس کلب کا نام استعمال کرنے سے گریز کریں لیکن یہ لوگ تاحال پریس کلب کے خلاف منفی پروپیگنڈے کررہے ہیں اور پریس کلب کے مفادات کے خلاف کام کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل منفی سرگرمیوں پر ساتھ ممبران کی ممبر شپ ختم کی گئی ہے اور آج مزید دو ممبران شفیع اللہ اور رشید احمد کی ممبر شپ ختم کرنے کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں خبردار کیا گیا کہ یہ لوگ اپنے مفادات کے لئے پریس کلب کے صحافیوں کو بدنام کرنے سے گریز کریں اور اپنے پریس کلب واپس آجائیں ورنہ انکی ممبر شپ بھی ختم کی جائیگی ۔