اشتہار

سوات پریس کلب نے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) الیکشن کمیٹی سوات پریس کلب و سوات یونین آف جرنلسٹس نے سال 2023کے لئے انتخاباتی شیڈول کا اعلان کردیا، شیڈول کے مطابق صبح 10بجے سے شام چار بجے تک  25اور26 دسمبر کو کاغذات جمع کرائے جائینگے،26دسمبر شام چار بجے کے بعد کاغذات وصول نہیں کئے جائیں گے،  27دسمبر کو جانچ پڑتال، واپسی اور اعترضات ہونگے، جبکہ شام 5بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی، جبکہ28دسمبر کو صبح دس بجے سے انتخابات کاعمل شروع ہوگا جو چاربجے تک جاری رہیگا تاہم 1بجے سے 2بجے تک نماز اور روٹی کا وقفہ ہوگا جبکہ چار بجے کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوگا اور ساتھ کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا جائیگا اور کامیاب امیدواروں کی فہرست اویزاں کی جائیگی،الیکشن کمیٹی کے ممبران واضح کیا ہے کہ الیکشن کے دن ممبران کے لئے جو قواعد و ضوابط تیار کئے گئے ہیں اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے جبکہ الیکشن کے دن نان ممبر کے داخلے پر اور ہر قسم کے اتشین اسلحہ لانے پرمکمل پابندی ہوگی،انہوں پریس کلب کے ممبراز سے اپیل کی کہ الیکشن دن سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بھر تعاون کر کے الیکشن کوپر امن طریقے سے کامیاب بنائیں۔

اشتہار

Swat Press Club
Comments (0)
Add Comment

اشتہار