اشتہار

سوات پریس کلب کے سینئر صحافیوں کی ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات ہارون داؤدزئی سے ملاقات

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات ہارون داؤدزئی سے سوات کے سینئر صحافیوں کی ملاقات، گذشتہ روز چیئرمین سوات پریس کلب شیرین زادہ کی قیادت میں سینئر صحافیوں فضل رحیم خان، فضل خالق خان اور شفیع اللہ نے نو تعینات ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات ہارون داؤد زئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں سوات میں تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے خوش آمدید کہا، انہوں نے کہا کہ سوات پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ انفارمیشن ڈیپارمنٹ سے ہر قسم کا تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، ہارون داؤد زئی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات میرا دوسرا گھر ہے اس سے قبل میرے والدبدیع الزمان بھی سوات میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور اب اللہ تعالیٰ نے مجھے سوات کے لوگوں کی خدمت کا موقع دیا ہے جسے ہر حال میں پورا کرنے کی کوشش کریں گے، انہوں کہا کہ سوات کے صحافیوں اور سوات پریس کلب کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، ملاقت کے آخر میں چیئرمین سوات پریس کلب شیرین زادہ نے ہارون داؤدزئی کو سوات پریس کلب آنے کی دعوت دی جو انہوں نے بخوشی قبول کی۔

اشتہار

DG Information
Comments (0)
Add Comment

اشتہار