سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ریجینل پولیس افیسر سجاد خان اور ضلعی پولیس سربراہ سوات ذاہد نواز مروت کے خصوصی ہدایت پر ایس پی لوئر ارشد خان کے زیر نگرانی میں تھانہ کانجو اور تھانہ منگلور کے حدود میں ملک دشمن، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ اج بھی جاری رہا جس میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز میں ایس ایچ او تھانہ منگلور حیات خان کی قیادت میں ،ڈی ایس بی، ایلیٹ اور ڈسٹرکٹ پولیس کی نفری نے حصہ لیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تھانہ منگلور کے علاقہ سوربنڈ، جبڑ، ازبکا میں کیا گیا۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ کانجو یار محمد خان کی قیادت میں بہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس ، ڈی ایس بی نفری کےپاک ارمی جوانوں کے ساتھ جوائنٹ آپریشن بطرف سیگرام، غوریجو، امام ڈھیرئی اور جالوان میں کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذاہد نواز مروت نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے سوات کے مختلف حصوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری رہیں گے، سرچ آپریشن کا مقصد حالیہ سیکیورٹی صورتحال میں سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور ان کے سرگرمیوں پر کڑی نگرانی جاری رکھنا ہے۔