اشتہار

سوات پولیس اور پاک آرمی کا مشترکہ گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

 سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسرسجاد خان و ڈسٹرکٹ پولیس سربراہ ذاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات ارشد خان کی قیادت میں سوات پولیس اور پاک آرمی کا حدودتھانہ کانجو میں ملک دشمن، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقادکیا گیا۔

اشتہار

 سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن میں ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات ارشدخان کے قیادت میں ایس ایچ او تھانہ کانجو ، پاک آرمی، ایلیٹ نفری ،سی ٹی ڈی،بی ڈی ایس، ڈی ایس بی اہلکاران اور دیگر پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن حدود تھانہ کانجو کے علاقہ سیگرام،غوریجو،امام ڈھیرئ،جالوان،کوزہ بانڈئی اور دمغار میں کیا گیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران علاقے کے معززین سے بھی ملاقات کی اور انہیں موجودہ صورت حال کے بارے میں اگاہ کیا گیا۔دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن سابقہ شیڈول فوررتھ اہلکاران کوبعد از انٹاروگیشن چھوڑا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذاہد نواز مروت نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئےضلع میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز جاری رہیں گے، سرچ آپریشن کا مقصد حالیہ سیکیورٹی صورتحال میں سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور ان کے سرگرمیوں پر کڑی نگرانی جاری رکھنا ہے۔ کسی کو بھی حکومتی اداروں کی رٹ چیلنج کرنے اور امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ ڈی پی اوسوات نے  مزید کہا کہ مستقبل میں بھی جرائم پیشہ افراد کیخلاف اسی طرح دیر بالا پولیس اور پاک آرمی کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپرشنز کئے جائیں گے۔

اشتہار

Search Operation
Comments (0)
Add Comment

اشتہار