زما سوات (19مئی2019ء)سوات پولیس نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کیلئے سیکورٹی پلان کا اعلان کردیا،شاپنگ مارکیٹوں اور بازاروں میں اضافی نفری تعینات خواتین مارکیٹوں میں خواتین پولیس اہلکاروں کی بھی تعیناتی عید کے موقع پر تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور نے رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عید کیلیے سیکورٹی پلان کا اعلان کرتے ہوئے تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہے اور شہر سمیت ضلع بھر کے تمام شاپنگ مارکیٹوں اور بازاروں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی ہے اور خواتین مارکیٹوں اور چینہ مارکیٹ میں لیڈی پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کے ہدایات جاری کر دئیے گئے،اور گشت کا نظام بھی موثر کرنے اور بڑھانے کی حکم دے دیا گیا اور رات کو بھی اضافی نفری بڑھادی گئی اور رات کو پولیس اہلکاروں سمیت سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار اور کویک ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں کو بھی تعینات کردیا گیا جو چوبیس گھنٹے کسی بھی ناشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تیار رہیگی جبکہ رات کو شہر اور بازاروں میں عوام کے رش کے پیش نظر ٹریفک پولیس بھی موجود رہیگی عید کیلیے بھی جامع پلان تشکیل دے دیا گیا جو تمام داخلی و خارجی راستوں کے پیش نظر کھڑی نگرانی کریگی اور آنے والے سیاحوں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی سمیت انکو مکمل تحفظ فراہم کرینگے اور ٹورسٹ سکواڈ بھی سیاحوں کیلئے موجود رہیگا جو آنے والوں سیاحوں کو روٹس کا سمت بتانے سمیت انکی رہنمائی کرینگے انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز کو 24گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔