سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 جون 2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات کیپٹن(ر)واحد محمودنے عیدالفطرکے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے خیبر پختونخواہ پولیس ایکٹ 2017کی زیر دفعات 82اور( 1)86کے تحت ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ کرنے ،روشنائی گولہ بارود بیچنے ،اسلحہ آتشین کی نمائش اور اسلحہ لہرانے ،غیر قانونی کارپارکنگ اور ڈبل سواری کے ساتھ ساتھ ون ویلنگ پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔پابندی کا اطلاق چاند رات او رعید کے ایام کے دوران ہو گا پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں خیبر پختونخوا ہ پولیس ا یکٹ 2017کی دفعات 107اور(1)108کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔