سوات (زما سوات ڈاٹ کام )گزشتہ ماہ کے دوران مختلف کاروائیوںمیں 273 منشیات فروش گرفتارکر کے جن کے قبضے سے 141کلو320 گرام چرس، 11کلو389 گرام ہیروین، 4کلو411 گرام آئس، 520لیٹر شراب اور 31لاکھ 73ہزار روپے ریزگاری رقم برآمد،اسی طرح 68مجرمان اشتہاری،1393مشتبہ گان، انسدادِ کاروائیوں میں 2463 افراد اور 865اوارہ گردبھی گرفتار کر لئے گئے۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے کے خلاف کروائیوں میں06 کلاشنکوف، 02رائفل،26بندوق، IED 02، 143پستول ، 3ہزار 134کارتوس اور 07خنجر برآمد کر لئے گئے۔ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائیو ں میں 143سلیپران برآمدکر کے ملوث اہلکاران پر فارسٹ والوں کے طرف سے 27لاکھ73ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈسجاد خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے اس حوالے سے بتایا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں سرکل ایس ڈی پی اوز کی زیرنگرانی گزشتہ ماہ دسمبر کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کاروائیوں کے نتیجے میں قتل و اقدام قتل، چوری سمیت دیگرسنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری شامل ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری کے ویژن کے مطابق ”منشیات سے پاک خیبر پختونخواہ“ کے تحت متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس، ہیروین، آئس برآمد کرکے جیل بھجوائے گئے۔ ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جار ی رہے گی، ہمارا عزم ہیں کہ اپنے آنے والے نسلوں کو منشیات سے پاک معاشرہ فراہم کرینگے، منشیات فروشوں کے خلاف جاری جنگ میں عوام نے پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر منشیات فروشوں کے خلاف سوات پولیس کی جاری جنگ میں حصہ لیا۔