سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔09اگست2017ء)سوات میں پولیس کی مختلف مقامات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، کئی منشیات فروش دھر لئے گئے، ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ کی ہدایت پر سیدوشریف کے علاقے میں ایس ایچ ا و الطاف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبداللہ کے قبضے سے 610گرام چرس برآمد کرکے اسے حوالات میں بند کردیا ہے اسی طرح ایس ایچ او بنڑ زاہد خان نے بھی تلاشی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طورپر 790 گرام چرس اور 150 گرام ہیروئن برآمد کرکے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کو حوالات میں بند کردیا ہے۔
اشتہار