اشتہار

سوات پولیس کا کریک ڈاؤن،بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :10اکتوبر2017ء) سوات پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن اور ناکہ بندیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد کرلیا گیا،متعدد ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی بریکوٹ سید زمان شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غالیگے نے بھاری نفری کے ہمراہ سرچ اپریشن کےدوران خفیہ اطلاع پرابوہا کے مقام پر وہاب خان سکنہ تاوس خیل ابوہا کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 50 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی جبکہ لنڈاکے چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ناکہ بندی کے دوران 215گرام چرس،ایک عدد30بور پستول بمعہ 14عدد کارتوس بھی قبضے میں لے لی گئی اورملزمان کو گرفتارکر لیا گیا،تھانہ رحیم آباد اور تھانہ مینگورہ کے ایس ایچ اوز نے ڈی ایس سٹی حبیب اللہ خان کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے محمد خورشید کے قبضہ سے 1924گرام چرس،دیگر کارروائیوں میں 270گرام چرس برآمدکرلی۔ڈی ایس پی سیدو شریف پیر سید خان کی ہدایت پرایس ایچ اوتھانہ سیدو شریف الطاف حسین اور ایس ایچ اوتھانہ منگلور مجیب عالم خان نے کاروائی کرتے ہوئے عبد الحمید ولد شیر زادہ سکنہ فیض آباد کے قبضہ سے 115گرام ہیر وئن،عبد الحمید کے دست راست اسرا رعرف بھٹو سکنہ امانکوٹ کے قبضہ سے 110گرام ہیر وئن برآمد کی گئی دیگر کارروائیوں میں 845گرام چرس برآمدکرلی گئی جبکہ 13مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

اشتہار

ArrestedPolice

اشتہار