سوات(زما سوات ڈاٹ کام:26فروری2018)ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کے فوری احکامات پر ضلع بھر میں گزشتہ تین روز کے دوران جرائم پیشہ افراد ،مجرمان اشتہاریوں،سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری ایک باقاعدہ اور منظم کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، تین روز کے دوران ضلع بھر کے گردونواح میں سرچ آپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کی بزریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین کی گئی۔جبکہ بزریعہ جدید ٹیکنالوجی VVSہزاروں گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لے لی گئی،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اسلحہ و ایمونیشن برآمد کئی گئے جس میں پستول7 عدد ،89عدد کارتوس برآمد کئی گئی، جرائم پیشہ افراد اور سماج و ملک دشمن افراد کیخلاف شروع کی گئی آپریشن کے دوران تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے گئے۔94.12کلوگرام چرس ،ہیروین136گرام، دیسی شراب22لیٹر،مشتبہ افراد گرفتار،انسدادای کاروائی میں 19افراد کیخلاف کاروائی ہوئی ،جرائم پیشہ اور اوارہ گردی میں 151افراد گرفتار،جبکہ بغیر نمبر پلیٹ 151موٹر سائیکل ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی ہوئی،کانجو پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری اضغرعلی سکنہ بیلہ خوازہ خیلہ کو گرفتار کیا۔
اشتہار