اشتہار

سوات پولیس کی خواتین اہلکاروں کی جدید تربیت کا آغاز

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس کی خواتین اہلکاروں کو ہرقسم کی حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید تربیت کا آغاز کردیا گیا، ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کی ہدایت پر حالات کی تناظر میں دہشت گردی سمیت کسی قسم کے واقعات سے نمٹنے کیلئے خواتین اہلکاروں کی جدید ہتھیاروں کے ساتھ تربیت کی جارہی ہے جس سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا، تربیت کے دوران خواتین اہلکاروںکو جدید اسلحہ چلانے اور خود کو مخالف فریق یا دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کی خصوصی تربیت دی جا رہی ہے،حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں مینگورہ اور نواحی علاقوں کی خواتین پولیس اہلکاروں کو تربیت دی جا رہی ہے اور اس کے بعد تربیت کا یہ سلسلہ دیگر علاقوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔

اشتہار

Police TrainingSwat Womwn Police TrainingWomen Police
Comments (0)
Add Comment

اشتہار