سوات پولیس کی کامیاب کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 8 موٹر سائیکلیں برآمد

سوات: شاہ ڈھیرئی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چوری شدہ 8 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

چند روز قبل مدعی انور علی ولد معتبر خان ساکن دیولئی نے تھانہ شاہ ڈھیرئی میں اپنے موٹر سائیکل کی چوری کی رپورٹ درج کروائی تھی۔

ایس ایچ او شاہ ڈھیرئی حبیب سید اور انچارج چوکی دیولئی برکت علی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ملزمان، برکت علی ولد نور رحم جان ساکن ہزارہ کبل اور عبد اللہ ولد احمد ساکن دیولئی کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ انہوں نے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کیں، جن میں مجموعی طور پر 8 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ مزید وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔