سوات: ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی ہدایت پر تحصیل چارباغ کے علاقوں چار باغ بازار اور دکوڑک میں اسسٹنٹ کمشنر محمد یار کی نگرانی میں تجاوزات اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔
کارروائی کے دوران فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا جبکہ روٹی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں اور وزن کی جانچ پڑتال کی گئی۔
سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر دو دکانداروں کو موقع پر جرمانہ بھی کیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں اور تجاوزات کے حوالے سے چیکنگ کا عمل جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو روزمرہ زندگی میں آسانی فراہم کی جا سکے۔