سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات چلڈرن اکیڈمی نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا،رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد،طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کردئے گئے۔بدھ کے روز سوات چلڈرن اکیڈمی نے مڈل سیکشن کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جس کے لئے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سکول کے بچوں سمیت اساتذہ کرام نے شرکت کی ،تقریب میں طلباء وطالبات نے ملی نغمے،خاکے اورتقاریر پیش کر کے شرکاء سے خوب داد وصول کی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل فضل ربی اور وائس پرنسپل محمود الحسن نے کہا کہ امسال طلباء و طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ،انہوں نے کہا کہ کامیابی کا دارومدار صرف محنت سے ہے اور جو بچے محنت کو اپنا شعار بناتے ہیں کامیابی ان کے قدم چھومتی ہے، سکول کے کنٹرولز امتحانات محبوب علی نے بتایا کہ اس سال مجموعی طور پر پلے گروپ سے لے کر جماعت ہشتم تک کے سالانہ امتحان میں کل651طلباء و طالبات شریک ہوئے اور نتیجہ98فی صد رہا۔تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات اور تعارفی اسناد بھی تقسیم کئے گئے ۔