سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر میں چوریوں جبکہ کانجو میں راہزنی کی وارداتوں میں اضافے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر کے سہراب خان چوک میں وقاص مصالحہ جات کے تالے توڑ کر چور بائیس لاکھ روپے نقد لے کر رفو چکر ہوگئے ۔
پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔ اسی طرح علاقہ بنڑ،رحیم آباد اور سیدو شریف میں بھی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ کانجو میں سر شام مسلح نقاب پوشوں کی کارروائیاں بھی جاری ہے اور ایک ہفتہ کے دوران متعدد افراد سے موبائیل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے ہیں۔