سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے چوری کرنے والے گروہ کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ننگولئی چند دن قبل مویشیوں کو چوری کیا گیا تھا جبکہ کانجو میں نقد رقم چوری کی گئی تھی ۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔ایس پی لوئر سوات نے ایس ڈی پی اُو کبل اکبر شنواری، ایس ایچ اُو کانجو گل شید خان، انوسٹی گیشن سٹاف اور پولیس نفری پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے دن رات محنت کرکے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے مسروقہ مویشی اور نقد رقم برآمد کرلی۔
ایس پی لوئر سوات شیر حسن خان نے ہمراہ ایس ڈی پی اُو کبل اکبر شنواری، ایس ایچ اُو تھانہ کانجو گل شید خان اور انوسٹی گیشن سٹاف پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث ضلع بھر میں لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے جس سے پیشہ ورانہ سرگرم چور گروہ نے فائدہ اُٹھاتے ہوئے سرکل کبل کے مختلف علاقوں میں چوری کی واردات کی۔جس کو ایس ڈی پی اُو کبل اکبر شنواری کی نگرانی میں جلد از جلد ٹریس کرتے ہوئے ملزمان ارشد ولد گل شیر سکنہ فتح پور، فضل واحد ولد فضل مجید سکنہ ننگولئی کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے چوری شدہ مویشی جس میں ایک گائے، ایک بکری اور ایک بکرا برآمد کیا جبکہ ملزم محمد بلال ولد مدثر سکنہ شاہی آباد کانجو کے قبضے سے چوری شدہ 80,000/-پاکستانی کرنسی برآمد کرکے مقدمات تھانہ کانجو میں درج کرلئے۔