سوات کے علاقے چیل شگئی سیدو شریف کے پہاڑ پر کئی گھنٹوں سے آگ بھڑک رہی ہے، جو تیزی سے اطراف کے جنگلات میں پھیل رہی ہے۔ آگ کی شدت کے باعث نہ صرف قیمتی جنگلات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے بلکہ جنگلی حیات بھی خطرے میں ہے۔
مقامی افراد کے مطابق آگ لگنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ان واقعات کا بروقت نوٹس نہ لیا گیا تو سوات کے جنگلات تباہ ہو جائیں گے۔
عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ آگ بجھانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کی جائے اور پہاڑوں پر بار بار لگنے والی آگ کے اسباب کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔