سوات: کالام پولیس کی کارروائی،ملزم سے غیر قانونی اسلحہ برآمد، مقدمہ درج

سوات (کالام): سوات پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ایک اہم کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالام نثارالدین کی نگرانی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رومان خان ولد پیر محمد صابر ساکن ٹاپو کورونہ ناچاپہ پایان بخشی پل پشاور کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے دو عدد M4 رائفلز، ایک عدد پستول، 13 عدد میگزینز اور 339 کارتوس برآمد کیے گئے۔

پولیس نے برآمد شدہ اسلحہ کو تحویل میں لے کر ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔