سوات: کالج کے پروفیسر نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے گل کدہ میں کالج کے پروفیسر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن سیدو شریف کی حدود علاقہ گل کدہ میں کالج کے پروفیسر اصغر خان ولد پردل خان نے خود کو گولی ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پروفیسر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ذرائع کے مطابق اصغر خان الپورئی کالج میں پروفیسر تھا۔خودکشی کرنے کی وجہ ڈپریشن بتائی جا رہی ہے تاہم پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

deadProfessorSuicide
Comments (0)
Add Comment