سوات: کانجو میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر خواجہ سراؤں سمیت 8 گرفتار

سوات( زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے کانجو ٹاؤن شپ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے خواجہ سراؤں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات کانجو ٹاؤن شپ میں موسیقی کی محفل سجائی گئی تھی جس میں کثیر تعداد میں لوگ جمع تھے ۔ سوشل میڈیا میں اس حوالے سے خبریں شائع ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے نوٹس لیا اور ہدایت جاری کردی کہ موسیقی کی محفل کو بند کیا جائے اور ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ کانجو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ محفل پر چھاپہ مارا اور خواجہ سراؤں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ سوات میں دفعہ 144 کے تحت شادی بیاہ کی تقریبات اور لوگوں کے اکھٹا ہونے پر پابندی ہے ۔

ArrestedDCShemalesSwat
Comments (0)
Add Comment