سوات: کانجو میں پولیس کی کارروائی، بدنام منشیات فروش گرفتار، آئس برآمد

سوات: منشیات فروشوں کے خلاف سوات پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ کانجو کی حدود میں ایس ایچ او زاہد اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش احمد رشید ولد احمد شیر ساکن کانجو کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 165 گرام آئس برآمد ہوئی، جس پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات کے خلاف اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے۔