سوات: کانجو ٹاؤن شپ میں موٹر سائیکل حادثہ، نوجوان جاں بحق

سوات کے علاقے کبل کانجو ٹاؤن شپ میں موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان عبداللہ سکنہ علیگرامہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد نعش کو تحصیل ہسپتال کبل منتقل کر دیا۔