اشتہار

سوات : کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد157،مزید دو افراد صحت یاب

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)  سوات میں مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد157ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق ایک مریض کا تعلق تحصیل کبل،ایک چارباغ،ایک اہینگروڈھیرئی اور ایک مریض مینگورہ کے محلہ لنڈیکس میں رپورٹ ہوا ہے ۔ڈپٹی کمشنر سوات اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں اب تک کورونا کے 1021 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 702 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے جبکہ 157 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ 162 افراد کے ٹیسٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے جبکہ ضلع بھر میں مزید دو افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد38 ہوگئی جبکہ 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اشتہار

CORONAUpdates
Comments (0)
Add Comment

اشتہار