سوات : کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد54ہوگئی، دو مریض صحت یاب

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ضلع بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54ہوگئی ہیں۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق مینگورہ شہر کے علاقہ شریف آباد میں ایک شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ایک شخص کس روڈ،ایک عالم نگر سنگوٹہ اور ایک مریض کا تعلق مٹہ کے علاقہ مدینہ کالونی سے ہے۔مزید چار افراد میں تصدیق کے بعد ضلع بھر میں 54 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں اب تک414کیسز رپورٹ ہوئےہیں جن میں264 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

جبکہ100 افراد کے ٹیسٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے ،ضلع بھر میں اب تک دو افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ پانچ افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

covid 19SwatUpdates
Comments (0)
Add Comment