سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی بھی مثبت کیس رپورٹ نہیں ہوا،مزید17 افراد صحت یاب ہوگئے جبکہ 73 افراد کے ٹیسٹ منفی آگئے۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 73 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ موصول ہوئی جو منفی آئی جبکہ مزید17 افراد کی صحت یابی کے بعد اب تک مجموعی طور پر 480 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک بھی مثبت کیس رپورٹ نہیں ہوا اور اب تک 1241 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے اب تک52 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔