سوات :کورونا مریضوں کی تعداد1991،انتقال کرنے والے76،صحت یاب 794

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ،مزید73 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ ایک مریض انتقال کرگیا۔ محکمہ صحت سوات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سوات میں مزید73 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد1991 ہوگئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے متاثرہ مزید ایک شخص انتقال کرگیا ہے جس کے بعد ضلع بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد76تک پہنچ گئی ہیں۔ ضلع بھر میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد794 ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوئی بھی مریض صحت یاب نہیں ہو پایا ہے ۔

Swat Corona Updates
Comments (0)
Add Comment