سوات( زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں مزید 30 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 515 ہوگئی ہے ۔ مزید ایک شخص انتقال کرگیا جبکہ 9 افراد صحت یاب ہو گئے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سوات میں مزید 30 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جن کا تعلق سوات کے مختلف علاقوں سے ہیں ۔ نواز شریف کڈنی اسپتال میں زیر علاج شانگلہ کا رہائشی 21 سالہ عبدالرحمن انتقال کرگیا ہے جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد29 ہوگئی ہے۔ اسی طرح مزید 9 افراد کی صحت یابی کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد182 ہو گئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ضلع بھر میں کورونا کے 2439 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 1729 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ 195 افراد کے ٹیسٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے ۔