سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں مزید 43 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق،مزید دو مریض انتقال کرگئے جبکہ تین صحت یاب ہوگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق سوات کے مختلف علاقوں میں مزید43 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 825 ہوگئی ہے جبکہ مزید دو افراد خالد شاہ سکنہ چکدرہ اور مٹہ سوات سے تعلق رکھنے والا کورونا مریض 60 سالہ لعل بادشاہ انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر 40 افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مزید 3 افراد کی صحت یابی کے بعد کل 339 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔