سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید40 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ مزید17 افراد صحت یاب ہو گئے۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق سوات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید40 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہیں جن کا تعلق سوات کے مختفل علاقو ں سے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد880 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا کے مزید17 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اب تک 368 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں 44 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں ۔