اشتہار

سوات: کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی،مزید31افراد متاثر،ایک خاتون جاں بحق

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، مزید31 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد253ہوگئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ نئے مریضوں کا تعلق چارباغ، رنگ محلہ، سیدو شریف، کوٹہ، منگلور، امانکوٹ، حاجی بابا، کالج کالونی سیدوشریف اور گنبد میرہ سے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق  اب تک ضلع بھر میں 1454 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں  جس میں 954 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ 40 افراد کے ٹیسٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئےاسی طرح207 افراد کے ٹیسٹ سیمپل ٹرانزٹ میں ہے۔ مزید10 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد73ہوگئی ہے جبکہ مزید ایک خاتون کی موت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد15 ہو گئی۔

اشتہار

Corona SwatSwat Corona Updates
Comments (0)
Add Comment

اشتہار