سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سیدو شریف کے محلہ افسر آباد میں کورونا وائرس کے پیش نظر ایک گلی کو سیل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چارباغ میں نیوزی لینڈ سے آئی ہوئی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جن کے رشتہ دار سیدو شریف کے محلہ افسر آباد میں مقیم ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ خاتون کے رشتہ دار کچھ روز قبل اُن کے گھر چارباغ گئے ہوئے تھے ۔ ضلعی انتظامیہ اور میڈیکل ٹیم نے حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے رشتہ داروں کے محلے کو مکمل کو طور پر سیل کردیا ہے جہاں پر کل نو گھر ہے ۔ اِن افراد سے ٹیسٹ کے لئے سیمپلز لے لئے گئے ہیں۔