سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ مزید20 افراد صحت یاب ہو گئے۔محکمہ صحت کے مطابق سوات میں گزشتہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران مزید16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد2600ہوگئی ہیں جبکہ مزید20 افراد کی صحت یابی کے بعد مجموعی طور پر1562 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک93 افراد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ہیں۔