اشتہار

سوات کورونا کے مزید 16 کیسز،ایک شخص جاں بحق،30 افراد صحت یاب

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،ایک مریض انتقال کرگیا،مزید 30 افراد صحت یاب جبکہ صرف 13 متاثرہ افراد کا تعلق نیشنل بینک سیدوشریف سے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سوات میں مزید16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد399 تک پہنچ گئی ۔ متاثرہ افراد میں 13 نیشنل بینک سیدوشریف کے ملازمین ہیں جبکہ ایک کا تعلق رنگ محلہ،ایک امانکوٹ اور ایک متاثر شخص کا تعلق لنڈیکس مینگورہ سے ہیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے متاثرہ رنگ محلہ کا رہائشی رشید احمد ولد بنارس انتقال کرگیا ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد23ہوگئی ہیں ۔ اسی طرح مزید 30 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 125 ہوگئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک کورونا کے کل 2035کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 1302منفی آئے ہیں جبکہ 334 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

اشتہار

CORONA
Comments (0)
Add Comment

اشتہار