سوات : کورونا کے مزید62 شکار،2 وفات پا گئے،ایک صحت یاب

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید62 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ مزید دو افراد انتقال کرگئے جبکہ مزید ایک مریض صحت یاب ہوگیا۔محکمہ صحت سوات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سوات میں مزید62 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد1357 تک پہنچ گئی ہیں جبکہ مزید ایک مریض کی صحت یابی کے بعد اب تک487 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق 56 سالہ نعمت اللہ ولد عثمان غنی سکنہ چارباغ اور67 سالہ ظاہر شاہ ولد محمد رشید سکنہ شکردرہ کورونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد54 ہوگئی ہیں۔

Swat Corona Updates
Comments (0)
Add Comment