سوات : کورونا کے مزید77کیسز،3 افراد جاں بحق،47 صحت یاب

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید77 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی  جبکہ مزید تین افراد انتقال کرگئے۔محکمہ صحت کے مطابق سوات میں مزید77 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد1918ہوگئی جبکہ مزید تین افراد  مسماۃ والا جہاں سکنہ درشخیلہ،مسماۃ محمودیہ سکنہ امانکوٹ اورناصر احمد سکنہ اوڈیگرام انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد اب تک کورونا سے مجموعی طور پر 75 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں مزید47 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر 794 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

Swat Corona Updates
Comments (0)
Add Comment