سوات : کورونا کے چارسو سے زائد مریض، 13 صحت یاب

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید31 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد430 تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں مزید31 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کا تعلق سوات کے مختلف علاقوں سے ہیں۔ اب تک ضلع بھر میں 2183 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 1477 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ 276 افراد کے ٹیسٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے اسی طرح مزید 13 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ اب تک کل 23 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

CORONASwat
Comments (0)
Add Comment