سوات کوہستان قومی اتحاد کی تقریب حلف برداری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کوہستان قومی اتحاد کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کا انعقاد سوات پریس کلب میں کیا گیا جس میں سرپرست اعلی سوات کوہستان قومی اتحاد سابق تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب، چیئرمین عمر فاروق رستم خیلی، ممبر قومی اسمبلی، سلیم الرحمان، میاں شرافت علی، نوید اقبال، فضل الرحمان نونو، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، خالد محمود گجر، سید قمبر، شاہی دوران دوران، حاجی فضل مولا، زبیر توروالی محمد میر خان ایڈووکیٹ، ملک آصف علی شہزاد سمیت دیگر مشران شریک ہوئے۔

 

اس موقع پر سوات کوہستان قومی اتحاد کی نو منتخب کابینہ نے حلف اُٹھایا۔مقررین نے کہاکہ متحدہوکر تمام تر مسائل اور مشکلات کا حل نکالا جاسکتا ہے جبکہ اتحاد میں شامل تمام تر اراکین عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے۔اس موقع پر سرپرست اعلی سوات کوہستان قومی اتحاد سابق تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب، چیئرمین عمر فاروق رستم خیلی نے تنظیم کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارانعرہ امن، محبت اور بھائی چارہ ہے، علاقائی، نسانی تعصبات سے بالاتر ہوکر علاقے کی خدمت کرنا ہمارا مشن ہے،سوات کوہستان میں تعلیم، صحت اور دیگر مسائل کے انبار لگے ہیں حکمرانوں سے ان مسائل کے حل کیلئے بات کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

IttehadkohistanPress ClubQaumiSwat
Comments (0)
Add Comment