سوات (زما سوات ڈاٹ کام) کبل فورس کمانڈر بریگیڈئیر نسیم انور نے کہا ہے کہ سوات میں سیاحت کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے، سرسبز اشاداب سوات کویقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، قیام امن کیلئے سوات کے صحافیوں کی کردار کونظرانداز نہیں کیاجاسکتا، جنگلات کی تحفظ کویقینی بناکرہم ایک بارپھر سوات کو سرسبز وشاداب علاقے کاپہچان دے سکتے ہیں۔
دریائے سوات کی شفاف پانی کو آلودگی اورگندگی سے محفوظ کرنے کے لئے ہم سب کو عملی طورپراقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، سوات میں مثالی امن کی وجہ سے گزشتہ سیزن میں لاکھوں کی سیاحوں کی سوات آمد ہوئی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گالف گراؤنڈ کبل میں سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم کی قیادت میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی تنظیموں سے وابستہ بڑے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیر مین پریس کلب شہزاد عالم،سینئرصحافی محبوب علی، سینئرصحافی غفورخان عادل، افضل شاہ باچا، کبل پریس کلب کے صدر علی شیرمیاں، کالام پریس کلب کے حمیدکالامی مدین پریس کلب کے معطرعلی، سوات پریس کلب کے خورشیدعمران نے بھی خطاب کیا۔
اور قیام امن میں سوات کے صحافیوں کے کردار کے حوالے سے تفصیلی بحث کی۔ بریگیڈئیر نسیم انور نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ سوات میں قیام امن کے لئے جہاں پاک فوج اوردیگر فورسز اورعام لوگوں نے قربانی دی ہے وہاں سوات کے صحافیوں کی قربانیوں کونظراندازنہیں کیاجاسکتا، انہوں نے کہا کہ اگرآج سوات میں امن ہے تو اس میں سوات کے صحافیوں کاکلیدی کردار رہاہے، انہوں نے کہا کہ سوات کے حسن کو دوبالا کرنے اورزیادہ سے زیادہ سیاحوں کوسوات کی طرف راغب کرنے کیلئے ہم سب کو اپنااپناکردار اداکرناچاہئے۔ اور سوات کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے جنگلات کی تحفظ کو یقینی بناناہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سوات کے پانی کوآبی آلودگی سے بچانے کیلئے عملی طورپراقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں صحافیوں پر بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے انہوں نے سوات کے صحافیوں کی مثبت کردار کوبھی سراہا۔