سوات (زما سوات ڈاٹ کام:یکم مارچ2018)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے کہا ہے کہ سوات کو جرائم سے پاک کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اور سیاحوں کے لئے محفوظ بنا دیا ہے ، سوات پریس کلب کے نومنتخب کابینہ اور ممبران کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سوا ت پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے ڈی پی او سوات کا شکریہ ادا کیا ، ڈی پی او سوات واحد محمود نے کہا کہ سوات میں جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور طریقے سے مہم جاری ہے اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان کی خصوصی ہدایا ت پر تمام دو ر افتادہ علاقوں میں سرچ ایند سٹرائیک آپریشن جاری ہے جس میں بڑی کامیابیاں مل رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ چارج سنبھالتے ہی خوبصورت وادی کا ہیڈ کوارٹر مینگورہ شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانا میرے لئے چیلنج تھا اور سوات کے عوام کو تاریخ میں پہلی بار ٹریفک میں بہتری نظر آئی ہے اور پہیہ چل رہا ہے جبکہ دوسرا چیلنج عوام کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی تھی اور گذشتہ 3ماہ میں15000 لائسنس کا اجراء کیا جبکہ انٹر نیشنل لائسنس فری جاری کی جارہی ہے اور عوام کے سہولیات کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات پولیس کو عوام دوست پولیس بنا دیا ہے اور تھانوں کو اصلاحی پولیس سٹیشن بنا دیئے ہیں ، جس میں عوام بلاخوف جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میرے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں اور عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں براہ راست مجھ سے رابطہ کریں ۔
اشتہار