سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 مارچ 2019ء) ضلع سوات کی مقبول برفیلی وادی ملم جبہ میں سہ روزہ سنو فیسٹول کا آغاز ہو گیا جس کا باقاعدہ افتتاح گذشتہ روز ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کیا۔ اسنو فیسٹول میں اسکینگ کی پانچ مقامی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ مقابلوں کو دیکھنے کے لئے ملک بھرسے بڑی تعداد میں سیاح ملم جبہ پہنچ رہے ہیں۔ ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کہا کہ اسنو فیسٹول کا مقصد علاقے میں سیاحت کا فروغ اور یہاں کی خوبصورتی اُجاگر کرنا ہے۔ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ملم جبہ آمد یہاں پر پائیدار امن کا ثبوت ہے۔ انہوں نے پورے ملک کے سیاحوں کو سوات آنے کی دعوت دی۔جس کے بعد سیاح ملم کی طرف امڈ آئے۔